پاکستان

اسد عمرکا عمران خان کے فیصلوں کا تمسخر،کس فیصلے کو سنگین غلطی قرار دیا

اسد عمر نے عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ایک سنگین غلطی قرار دیا

اسلام آباد (کھوج نیوز )ایک حالیہ گفتگو میں اسد عمر نے انکشاف کیا کہ ایک روز بانی پی ٹی آئی نے بڑے جوش خروش سے کہا کہ پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلی مل گیا ہے۔ جب اسد عمر نے پوچھا کہ وہ کون ہے تو جواب ملا عثمان بزدار۔اسد عمر نے بتایا کہ چونکہ یہ نام پہلے کبھی نہیں سنا تھا، تو حیرانی سے دوبارہ پوچھا۔ اس پر بانی پی ٹی آئی نے وضاحت کی، وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔

اسد عمر نے اس فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم صوبے کے لیے ایسی شخصیت کا انتخاب کرنا تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی پر سوالیہ نشان تھا، اور اس فیصلے کے منفی اثرات پارٹی کو طویل عرصے تک بھگتنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button