نگرنگرسے
اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اُ ٹھی

اسلام آباد(کھوج نیوز)میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کے چھٹے فلور پر ا چانک آگ بھڑک اُ ٹھی ہے ۔ ہوٹل کے عملے اور تمام مہمانوں کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا۔اسلام آباد فائر اینڈ ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا کہ ہوٹل کے چھٹے فلور پر اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز نے مستعدی سے کام کیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فائر برگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر موجود رہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیمیں بھی سرینا ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہیں۔