سیف علی خان حملہ کیس :کیس میں شک و شہبات کی نئی لہریں اٹھ گئیں
سیف علی خان پر حملے کے کیس میں ایک چونکا دینے والا موڑ سامنے آیا ہے، جس میںمرکزی ملزم کی فنگر پرنٹس نہیں میچ کرتے

ممبئی(شوبزڈیسک) سیف علی خان پر حملے کے کیس میں ایک چونکا دینے والا موڑ سامنے آیا ہے، کہ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے فنگر پرنٹس مرکزی ملزم شرف الاسلام سے میچ نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق، سیف علی خان کے فلیٹ سے حاصل کیے گئے تقریبا 20 نمونوں میں سے 19 نمونے سی آئی ڈی کے فنگر پرنٹس بیورو کو بھیجے گئے، جن میں سے کسی کا بھی شرف الاسلام سے میچ نہیں ہوا۔ صرف ایک فنگر پرنٹ، جو عمارت کی آٹھویں منزل سے ملا تھا، وہی شرف الاسلام کے فنگر پرنٹس سے مما ثلت رکھتا ہے۔
چارج شیٹ کے مطابق، بیڈروم کے سلائیڈنگ دروازے اور الماری کے دروازے پر کوئی ایسا فنگر پرنٹ نہیں ملا جو ملزم سے میچ کرتا ہو۔ اس سے کیس میں شک و شبہات کی نئی لہریں اٹھ گئی ہیں۔
ممبئی پولیس نے اس کیس میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جمع کروائی ہے ، جس میں مرکزی ملزم شرف الاسلام کے خلاف کئی شواہد پیش کیے گئے ہیں۔