انٹرنیشنل
اردن بڑی دہشتگردی سے بال بال بچ گیا
دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان 2021 سے اپنے منصوبے کی تیاری میں مصروف تھے: انٹیلی جنس

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن بڑی دہشتگردی سے بال بال بچ گیا، اردن کی انٹیلی جنس فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گولہ بارود پکڑنے کے ساتھ دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اردن کی جنرل انٹیلی جنس نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان 2021 سے اپنے منصوبے کی تیاری میں مصروف تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے درآمد شدہ مواد سے خطرناک میزائل، بم اور ہتھیار تیارکیے، زیرحراست ملزمان سے حملوں کے لیے تیار میزائل بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق ملزمان نے دہشت گرد ی کے لیے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا تھا، دہشت گرد گروہ نے بیرون ملک سے بھی جنگجوں کے خدمات حاصل کی تھیں، زیر حراست ملزمان کو اسٹیٹ سکیورٹی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔