سوشل ایشوز

جائیدادکی خرید و فروخت والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،حکومت کا بڑا فیصلہ ٹیکس ختم

حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں جائیداد کی پہلی فروخت پر عائد کی گئی 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز ) حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں جائیداد کی پہلی فروخت پر عائد کی گئی 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام تقریبا 10 ماہ قبل متعارف کروائی گئی تھی ۔اس ٹیکس پالیسی نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو شدید نقصان پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اس ڈیوٹی کے خاتمے کے لیے قانونی عمل شروع کرنے کی سمری بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس سمری کو آگے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، اور اب یہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ میں ترمیم کی جا سکے۔ حکومت چاہتی ہے کہ یہ فیصلہ رواں ماہ کے اندر نافذ کیا جائے، بشرطیکہ تمام قانونی مراحل مکمل ہو جائیں۔

یاد رہے کہ یہ ڈیوٹی ہر قسم کی رہائشی اور کمرشل جائیداد کی پہلی فروخت، بکنگ، الاٹمنٹ یا ٹرانسفر پر عائد کی گئی تھی، جس میں نان فائلرز پر 7 فیصد تک ٹیکس لاگو تھا۔ تاہم، صوبوں کی طرف سے اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث، جولائی تا مارچ تک اس میں معمولی آمدن ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button