شوبز

سیف علی خان کے خاندان میں بھوت نے کس کو تھپڑ مارا،سوہا علی خان کا انکشاف

فلم کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں سوہا علی خان نے ایک پراسرار خاندانی واقعہ کا انکشاف کیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) میڈیا کی تفصیلا ت کے مطابق پٹودی خاندان ہمیشہ سے عوامی توجہ کا مرکز رہا ہے، چاہے وہ لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی ہوں، ان کی اہلیہ اور سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور ہوں یا ان کے بیٹے سیف علی خان ۔ اب اس شاہی خاندان کی ایک اور فرد سوہا علی خان دوبارہ پردہ پر جلوہ گر ہوئی ہیں، اور ان کی واپسی فلم چھوری2کے ذریعے ہوئی ہے۔

میڈیا تفصیلات کت مطابق فلم کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں سوہا علی خان نے ایک پراسرار خاندانی واقعہ کا انکشاف کیا، جس نے سب کو چونکا دیا۔ سوہا علی خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کا خاندان پٹودی پیلس کے قریب ایک پرانی رہائش گاہ پیلی کوٹھی میں رہائش پذیر تھا۔ مگر کچھ عرصے بعد اس عمارت میں غیر معمولی حرکات دیکھی جانے لگیں۔

ایک دن تو صورتحال اتنی خوفناک ہو گئی کہ خاندان کو راتوں رات وہ جگہ چھوڑنی پڑی۔ سوہا علی خان کا کہنا تھا کہ میں خود اس وقت موجود نہیں تھی، لیکن کہا جاتا ہے کہ میری پردادی کو ایک بھوت نے تھپڑ مارا تھا، اور ان کے چہرے پر نشان بھی آیا تھا۔سوہا نے واضح کیا کہ وہ اس واقعے کی صداقت کی تصدیق تو نہیں کر سکتیں، لیکن خاندان کی اچانک روانگی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوا تھا۔ آج بھی وہ جگہ خالی پڑی ہے، جیسے کوئی کھنڈر ہو۔ یقینا کوئی وجہ ہے کہ وہاں کوئی رہائش اختیار نہیں کرتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button