بالی وڈ کاوہ اداکار جو فلموں میں آنے سے پہلے ویٹر تھا
اداکار ایسے ہوتے ہیں جن کی کامیابی پسینے کے ہر قطرے سے بنی ہوتی ہے، ان کے سفر میں جدوجہد، قربانیاں اور سخت محنت کی کہانیاں چھپی ہوتی ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک)کچھ اداکار ایسے ہوتے ہیں جن کی کامیابی پسینے کے ہر قطرے سے بنی ہوتی ہے۔ ان کے سفر میں جدوجہد، قربانیاں اور سخت محنت کی کہانیاں چھپی ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک نام رندیپ ہودا کا ہے، جنہوں نے نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرونِ ملک بھی مشکلات کا سامنا کیا اور آج ان کا بالی وڈ کے بڑے ستاروںمیں نام شامل ہے ۔
ہریانہ میں پیدا ہونے والے رندیپ ہودا کے والد ایک میڈیکل سرجن جبکہ والدہ ایک سماجی کارکن تھیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلی تعلیم کے لیے آسٹریلیا کا رخ کیا، جہاں وہ گزر بسر کے لیے چینی ریسٹورنٹ میں ویٹر کی نوکری کرتے رہے اور ٹیکسی بھی چلائی۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ دہلی واپس آئے اور ماڈلنگ کا آغاز کیا۔اسی دوران مشہور فلمساز میرا نائر نے انہیں اپنی فلم Monsoon Wedding میں موقع دیا، جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔
Monsoon Weddingکے بعد رندیپ کو اگلی فلم کے لیے چار سال انتظار کرنا پڑا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں مالی مشکلات کے باعث اپنی جائیداد بیچنی پڑی۔ تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور Once Upon a Time in Mumbai, Saheb, Biwi Aur Gangster, Murder 3, Highway, Kick, Sultan, Sarbjit جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔
