انٹرنیشنل
امریکہ کا یوٹرن، یوکرین امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ آیا یوکرین میں جنگ ختم کرنا ممکن ہے یا نہیں، اگریوکرین ڈیل ممکن ہوئی توکوششیں کریں گے ورنہ ہماریپاس دیگرترجیحات بھی ہیں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کا یوٹرن، یوکرین امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے ، امریکہ کی جانب سے یوٹرن کیوں لیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ آیا یوکرین میں جنگ ختم کرنا ممکن ہے یا نہیں، اگریوکرین ڈیل ممکن ہوئی توکوششیں کریں گے ورنہ ہماریپاس دیگرترجیحات بھی ہیں۔ روبیو کا کہناتھا کہ تسلیم کرتے ہیں یوکرین چاہتا ہے کہ اسے یہ یقین ہو کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوگا، اگردونوں فریق امن کے لیے سنجیدہ ہونگے تو مدد کریں گے ورنہ آگے بڑھ جائیں گے۔