کھیل

کرکٹرز نے مجھے اپنی فحش تصاویر بھیجیں، بھارتی کوچ کی بیٹی کے انکشافات

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایانے دعوی کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا(سابقہ نام: اریان)نے دعوی کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ میں 8-9 سال کی عمر سے محسوس کرتی تھی کہ میں لڑکی ہوں، ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی لیکن اپنے والد کے بھارتی کرکٹر اور کوچ ہونے کی وجہ سے اپنے شناخت چھپانی پڑی۔

انایا بانگر نے ہراسانی کے واقعات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ کرکٹرز نے مجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں، ایک فرد نے مجھے سرِعام گالیاں دیں اور پھر میری تصاویر مانگیں جبکہ ایک سینئر کرکٹر ایسی حرکت کی کوشش کی جو بتانا بھی نہیں چاہتی۔

دوسری جانب انایا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2023 میں خواتین کی کرکٹ میں جنس تبدیل کرکے آنے والے پلئیرز کیخلاف سخت ایکشن لیا تھا اور ان پر پابندی عائد کردی تھی۔

یاد رہے کہ 22 سال تک ایک لڑکے کی حیثیت سے پلنے بڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے والے آریان نے 2023 میں ہارمون تھراپی کروانا شروع کیں اور 11 ماہ بعد ٹرانس جینڈر لڑکی بن گئیں۔

انایا بانگر اپنی جنس تبدیل کروانے سے قبل بھارت کے نوجوان مشیر خان، سرفراز خان، یشسوی جیسوال جیسے کرکٹرز کیساتھ بھی کھیل چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button