پاکستان
پوپ فرانسس کا انتقال، صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس
پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے: صدر آصف علی زرداری ' پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا: شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) پوپ فرانسس کے انتقال پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی ، فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔