انٹرنیشنل

اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی نئی ویڈیو جاری

القسام بریگیڈز کے مزاحمت کار بیت حانون کے مشرق میں العودہ اسٹریٹ پر اسرائیلی فوج پر گھاٹ لگا کر حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے: القسام بریگیڈز

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ہفتے کے روز غزہ کے شمال میں بیت حانون کے قریب شارع العودہ پر کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں کہا گیا کہ القسام بریگیڈز کے مزاحمت کار بیت حانون کے مشرق میں العودہ اسٹریٹ پر اسرائیلی فوج پر گھاٹ لگا کر حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے، حملے میں ایک اسٹارم ملٹری جیپ کو نشانہ بنایا گیا۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والی امدادی فورس کو بھی آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button