واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لیے نیا حیران کن فیچر متعارف
واٹس ایپ نے اپنے بیٹا پروگرام میں شامل کچھ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)واٹس ایپ نے اپنے بیٹا پروگرام میں شامل کچھ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جو پیغامات کا ترجمہ براہ راست ایپ کے اندر ہی کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ فیچر ورژن 2.25.12.25 میں دستیاب ہے۔
نئی سہولت کے تحت صارفین اسپینش، عربی، پرتگالی، ہندی اور روسی جیسی زبانوں میں موصول ہونے والے پیغامات کا ترجمہ اب ایپ سے باہر جائے بغیر دیکھ سکتے ہیں، وہ بھی بغیر انٹرنیٹ کے۔ یہ ترجمہ فون کے اندر ہی ہوتا ہے، یعنی کوئی ڈیٹا باہر نہیں جاتا، اور پرائیویسی بھی محفوظ رہتی ہے۔ صارفین مختلف زبانوں کے پیک ڈاؤن لوڈ کرکے اس فیچر کو چیٹ کی معلومات والے حصے سے چلا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی پیغام کا فوری ترجمہ کرنا ہو تو اس پرTranslate کا آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگرچہ یہ فیچر کلاوڈ بیسڈ سروسز جتنا مکمل نہیں، مگر واٹس ایپ صارفین کی آرا کے ذریعے اسے بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ نیا فیچر بہت جلد تمام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو سکتا ہے۔