جدہ میں دو روزہ میوزک فیسٹیول ،کن فنکاروں نے پرفارم کیا؟
جدہ میں تیز رفتار ریس اور دھماکے دار میوزک سے بھرپور رہے،جہاں دنیا کے مشہور فنکار جینیفر لوپیز اور اشر نے شاندار پرفارمنس دی

جدہ(شوبز ڈیسک)گزشتہ دو دن جدہ میں تیز رفتار ریس اور دھماکے دار میوزک سے بھرپور رہے، جب فارمولا ون سعودی عربین گراں 2025 (عالمی سطح کی کار ریس)نے شہر کو جوش و خروش سے جگمگا دیا۔ ریس کے بعد ہونے والے کنسرٹس نے شائقین کو حیران کر دیا، جہاں دنیا کے مشہور فنکار جینیفر لوپیز اور اشر نے شاندار پرفارمنس دی۔
لوپیز نے کوالیفائنگ ریس کے فورا بعد اسٹیج پر قدم رکھا۔ بلیک چمکتی ہوئی ڈریس میں، 55 سالہ گلوکارہ نے دھماکہ خیز انداز میں انٹری دی اور Get Right سے لے کر On the Floorتک اپنی مشہور گانوں پر شاندار شو پیش کیا۔ کنسرٹ کے دوران انہوں نے کئی بار لباس بدلے کالا، پھر سرخ، سنہری اور آخر میں گلابی رنگ کے دلکش لباس میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں۔
اگلی رات اشر نے اسٹیج سنبھالا اور اپنے ہِٹس کی جھلک سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔کنسرٹ میں میجر لیزر اور پیگی گو جیسے فنکاروں نے بھی پرفارم کیا اور ماحول کو مسلسل پرجوش رکھا۔
