پاکستان میںسونے کی قیمت بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟

کراچی(کھوج نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں اور مادوں کا وزن ٹرائے اونس سسٹم کے تحت کیا جاتا ہے۔ ایک اونس میں 31.1 گرام ہوتے ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت سونے کی فی اونس قیمت 3395 ڈالر ہے۔پاکستان میں سونے کی تجارت سے منسلک افراد اور اس کے تجزیہ کار ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو قرار دیتے ہیں۔دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں کا تعین لندن بلین مارکیٹ سے کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا میں سونے کے لین دین کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر اور کراچی بلین ایکسچینج کے چیئرمین نے یہ اضافہ بنیادی طور پر امریکہ اور چین کے درمیان شدت پکڑتی تجارتی جنگ کا نتیجہ ہے جس میں نئے ٹیرف لگنے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی طرف سے پیچھے ہٹنے کے آثار نہیں ہیں اور یہ صورتحال طویل مدتی معاشی سست روی کے خدشات کو جنم دے رہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار سونے کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔
شکارپوری کے مطابق دنیا بھر میں سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ کرنسیوں کی گراوٹ اور معاشی غیر یقینی کی صورت میں ایک محفوظ سہارا بن چکا ہے۔انھوں نے کہا تھا کہ سرمایہ کار متحرک ہیں لیکن مارکیٹ میں سونا کم دستیاب ہے۔ خریدار تو ہیں لیکن فروخت کنندگان بہت کم ہیں۔اور گزشتہ چند ہفتوں سے سونے میں سرمایہ کاری کافی زیادہ ہوئی ہے ۔