عیسائیوں کی عبادت گاہوں میں مذہبی رہنماؤں کی درجہ بندی کیسے ہوتی ہے ؟
عیسائیوںخصوصا کیتھولک، آرتھوڈوکس اور بعض پروٹسٹنٹ فرقوںکی عبادت گاہوں میں مذہبی رہنماؤں کی ایک مخصوص درجہ بندی ہوتی ہے

ویٹیکن سٹی(کھوج نیوز) عیسائیوںخصوصا کیتھولک، آرتھوڈوکس اور بعض پروٹسٹنٹ فرقوںکی عبادت گاہوں میں مذہبی رہنماؤں کی ایک مخصوص درجہ بندی ہوتی ہے ۔
کیتھولک چرچ کی رینکنگ :
الٹر سرور یا ایکولائٹ (Altar Server / Acolyte)
یہ عام طور پر بچے یا نوجوان ہوتے ہیں جو عبادات کے دوران پادری کی مدد کرتے ہیں۔
ڈیکن (Deacon):
یہ ابتدائی درجے کا مذہبی رہنما ہوتا ہے، جو بعض مذہبی خدمات انجام دے سکتا ہے جیسے شادی کروانا، تبلیغ کرنا، لیکن وہ ماس (Mass) نہیں پڑھا سکتا۔ماس عیسائیوں کی ایک خاص عبادت کو کہا جا تا ہے ۔
پریسٹ (Priest):
یہ مرکزی مذہبی شخصیت ہوتی ہے جو چرچ میں عبادات (Mass) کی قیادت کرتا ہے، اعترافات سنتا ہے، بپتسمہ دیتا ہے، شادی وغیرہ کرواتا ہے۔
بشپ (Bishop):
ایک بشپ کئی چرچوں کا نگران ہوتا ہے، جو ایک مخصوص ڈایوسیس یا چرچ ضلع کا سربراہ ہوتا ہے۔ وہ پادریوں کی تربیت اور نگرانی کرتا ہے۔
آرچ بشپ (Archbishop):
یہ ایک بڑے یا اہم ڈایوسیس کا سربراہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات دیگر بشپس پر بھی اس کی نگرانی ہوتی ہے۔
کارڈینل (Cardinal):
یہ چرچ کا اعلی درجہ ہوتا ہے۔ یہ حضرات پوپ کا انتخاب کرتے ہیں اور ویٹیکن میں اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔
پوپ (Pope):
یہ کیتھولک چرچ کا سب سے اعلی ترین درجہ ہوتا ہے۔ پوپ کو یسوع مسیح کا نائب (Vicar of Christ) سمجھا جاتا ہے اور وہ پورے کیتھولک دنیا کا روحانی سربراہ ہوتا ہے۔