سوشل ایشوز

گندم کاشتکاروں نے حکومتی پیکج مسترد کر دیا،کسان اتحاد کا بڑا اعلان

صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسان اور کاشتکار کا گلا دبا دیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسی کو احساس ہی نہیں کہ کاشتکار ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار بچوں کی تعلیمی ضروریات کیسے پوری کریں، کیا کاشتکار پاکستان کے شہری نہیں؟صدر پاکستان کسان اتحاد نے کہا کہ اگلے سال ہم احتجاجا کم گندم کاشت کریں گے، ہمیں پنجاب حکومت کا پیکج نہیں چاہیے، مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پیکج نہیں چاہیے، آپ نے زراعت کو برباد کردیا، سیاسی جماعتیں گندم پر سیاست نہ کریں۔خالد محمود کھوکھر نے مزید کہا کہ اسمبلیوں میں ہر رکن اپنی اپنی جماعت اور لیڈر کی بات کرتا ہے، کوئی ہے جو اسمبلیوں میں پاکستان کی بات کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button