عوام کے لیے بڑی خوشخبری، شہر کے اہم چوراہوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ
ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) نے شہر کے اہم چوراہوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)لاہور کے شہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) نے شہر کے اہم چوراہوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ٹیپا نے اس منصوبے کا آغاز فیصل چوک(مال روڈ) سے کیا ہے، جو شہر کا مصروف ترین چوک ہے۔ یہاں پر جدید ٹریفک سگنلز اور سائن بورڈز لگانے کا پائلٹ منصوبہ تیزی سے مکمل ہونے کے قریب ہے۔
ٹیپا کے چیف انجینئر کے مطابق،فیصل چوک پر تمام سول ورکس کا کام مکمل ہو چکا ہے، اب صرف جدید ٹریفک سگنلز اور سائنز کی تنصیب باقی ہے، جو اگلے ہفتے تک مکمل ہو جائے گی۔
چیف انجینئر کے مطابق جو ٹریفک سگنلز فیصل چوک پر لگائے جا رہے ہیں، وہ امریکہ اور کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ممالک میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ نظام مکمل طور پر خودکار ہوگا، جو نہ صرف گاڑیوں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی محفوظ اور آسان بنایا گیا ہے۔