پاکستان

نہروں پر سیاست، نجم سیٹھی نے پیپلز پارٹی کی خاموشی کا راز فاش کر دیا

یہ پراجیکٹ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے، تو سوال یہ ہے کہ پیپلز پارٹی نو ماہ تک کہاں غائب رہی؟:نجم سیٹھی

لاہور(کھوج نیوز) سینئر تجزیہ کار اور صحافی نجم سیٹھی نے نہروں کے جاری منصوبے پر پیپلز پارٹی کی سیاسی چالوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گڑبڑ ہوئی تو گھبراہٹ پیپلز پارٹی کو ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے، تو سوال یہ ہے کہ پیپلز پارٹی نو ماہ تک کہاں غائب رہی؟ اور اس دوران خاموشی کیوں اختیار کیے رکھی؟

نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو اس منصوبے پر مکمل بریفنگ دی گئی تھی اور انہوں نے خود اس پر گو ہیڈ دیا تھا۔ مزید برآں، انہوں نے دعوی کیا کہ آصف زرداری گزشتہ دس سالوں سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں، لہذا اب اس منصوبے پر سیاست چمکانا صرف عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button