انٹرنیشنل

امریکہ نے جنوبی افریقین سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

جنوبی افریقہ کے سفیر ناپسندیدہ شخصیت' امریکہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کا "اب ہمارے عظیم ملک میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا: امریکی وزیر خارجہ

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے جنوبی افریقین سفیر کو ملک بدر کیوں کیا؟ اس حوالے سے ایسی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے بعد دنیا بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کا "اب ہمارے عظیم ملک میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔” ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم رسول ‘ریس بیٹنگ(رنگ و نسل کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بنانے والے) سیاست دان ہیں جو صدر ٹرمپ اور امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں جنوبی افریقہ کے سفیر سے کوئی بات نہیں کرنی، لہذا انہیں ‘ناپسندیدہ شخصیت’ قرار دیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن میں جنوبی افریقہ کے سفارت خانیکی جانب سے امریکی وزیرِ خارجہ کے اس بیان پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں آیا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکہ اور جنوبی افریقہ کے تعلقات میں سر د مہری پائی جاتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں جاری کیے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں متنازع اراضی ایکٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی امداد معطل کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button