علی امین گنڈا پور کا پنجاب میں داخلہ بند، گرفتاری کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا
اگر وہ اٹک کا پل عبور کرتے ہیں تو انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا جائیگا'یہ اقدام مبینہ طور پر اس لیے بھی اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک متنازع بل، جسے ''مائلز بل''کہا جا رہا ہے

لاہور(کھوج نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا پنجاب میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور جب حالیہ دنوں لاہور جلوہ گر ہوئے تو انہوں نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی، گاڑی کے شیشے توڑے اور مبینہ طور پر پنجاب حکومت کو دھمکیاں دیں۔ ان حرکات کے بعد ان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے باعث ان کے پنجاب میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اگر وہ اٹک کا پل عبور کرتے ہیں تو انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان کے خلاف یہ اقدام مبینہ طور پر اس لیے بھی اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک متنازع بل، جسے "مائلز بل” کہا جا رہا ہے، اس پر پیش رفت کو روکا جا سکے۔ اطلاعات ہیں کہ اس بل پر عمران خان کی طرف سے منظوری کا امکان ہے، جسے روکنے کے لیے یہ گرفتاری حکمتِ عملی کا حصہ ہو سکتی ہے۔جب تک علی امین گنڈا پور کو عدالت سے ضمانت نہیں ملتی، وہ پنجاب میں داخل نہیں ہو سکیں گے، اور راولپنڈی تک جانا بھی ان کے لیے ممکن نہیں ہوگا۔