پاکستان

کیا شہباز’عاصم اتحاد خطرے میں ہے یا مضبوط تر؟

ہمیں گند صاف کرنا ہے، ملک کی ساکھ بحال کرنی ہے، اور اس مقصد کے لیے ہمیں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا جو واقعی کچھ کر رہے ہیں، صرف باتیں نہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) کیا وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر اتحاد خطرے میں ہے یا مضبوط تر؟ اس حوالے سے سینئر صحافی کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران اپنی قیادت میں شامل جرنیلوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی کھل کر تعریف کی ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہباز شریف دن رات ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ معیشت کو سنبھالنے اور پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، اور ہمیں بطور ادارہ ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ ملک میں پھیلی بداعتمادی، سیاسی انتشار اور معاشی بگاڑ کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم تمام ادارے ایک صفحے پر ہوں اور پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے جو بھی اچھا کام کر رہا ہے، اس کی حمایت کی جائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیںگند صاف کرنا ہے، ملک کی ساکھ بحال کرنی ہے، اور اس مقصد کے لیے ہمیں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا جو واقعی کچھ کر رہے ہیں، صرف باتیں نہیں۔ان بیانات کے منظرعام پر آنے کے بعد ملک کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ کیا عسکری و سیاسی قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی قائم ہو چکی ہے یا یہ وقتی مفاہمت ہے؟بعض مبصرین کا خیال ہے کہ جنرل عاصم منیر کی جانب سے وزیراعظم کی اس قدر تعریف ایک واضح پیغام ہے کہ موجودہ فوجی قیادت، شہباز شریف کو ایک سنجیدہ، محنتی اور نتیجہ خیز وزیر اعظم کے طور پر دیکھتی ہے۔دوسری طرف کچھ حلقے اسے مستقبل میں ممکنہ سیاسی چیلنجز کی پیش بندی کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیںمگر فی الحال جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں میں ایک طاقتور سول-ملٹری اتحاد ہی امید کی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button