پاکستان

نہروں کے متنازع منصوبے، وکلاء کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

صدر مسلم لیگ ن بشیر میمن نے وکلا کی کمیٹی سے مذاکرات کیے' وکلا نے بشیر میمن کو کینال منصوبیکی منسوخی آرڈر سے مذاکرات مشروط کر دیئے ہیں

خیر پور (کھوج نیوز) نہروں کے متنازع منصوبے کے خلاف ببر لو میں قومی شاہراہ پر وکلاء کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر صدر مسلم لیگ ن بشیر میمن نے وکلا کی کمیٹی سے مذاکرات کیے’ وکلا نے بشیر میمن کو کینال منصوبیکی منسوخی آرڈر سے مذاکرات مشروط کر دیئے ۔ رہنماپیپلزپارٹی نثارکھوڑو اور خورشید شاہ نے بھی وکلا سے ملاقات کی اور پی پی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ وکلا نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلے سے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا جائیگا۔

قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث 6 دن سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کنٹینرز میں سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ببر لو بائی پاس سمیت نواب شاہ،حیدرآباد،لاڑکانہ،مٹیاری،گھوٹکی، نوشہروفیروز، عمرکوٹ اور دیگر شہروں میں قوم پرست جماعتوں، وکلا، شاگرد تنظیموں، فنکاروں اور دیگر نے احتجاج کیا۔ وکلا نے آج بھی سندھ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ بھی کیا، خواتین وکلا نے سندھ ہائی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک ریلی بھی نکالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button