پاکستان
عمران خان کی مقبولیت پر عارف علوی کا مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا بیان
عمران خان کو جو عوامی مقبولیت حاصل ہے، وہ ایسی نعمت ہے جو بہت سے پیغمبروں کو بھی نصیب نہیں ہوئی:عارف علوی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تاریخ کا سب سے مقبول لیڈر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جو عوامی مقبولیت حاصل ہے، وہ ایسی نعمت ہے جو بہت سے پیغمبروں کو بھی نصیب نہیں ہوئی۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ 91 فیصد، 90 فیصد سمجھ لیں یا 80 فیصد پاپولیرٹی۔اللہ تعالی نے ایسی نعمت بہت سارے پیغمبروں کو بھی نہیں دی۔ کوئی مقابلہ نہیں، کوئی موازنہ نہیں۔
سابق صدر کے اس بیان پر سیاسی و مذہبی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بعض حلقوں نے اس بیان کو نہ صرف غیر محتاط بلکہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا قرار دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس بیان پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔