پاکستان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں کا ٹیکہ

بھارت سے یورپ، مشرق وسطی اور امریکہ جانے والی پروازوں کے راستے طویل، وقت اور ایندھن کا خرچ کئی گنا بڑھ گیاہے: رپورٹ

اسلام آباد /نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاکستانی فضائی حدود کی بندش ہونے کے بعد بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں کا ٹیکہ لگنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے جو کہ ایک بڑی خبر ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش نے بھارت کی بڑی ایئر لائنز کو شدید مالی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث یہ بندش کی گئی ہے، جس سے نہ صرف پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے بلکہ ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے روانہ ہونے والی اور واپس آنے والی دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 70 سے 80 کے درمیان ہے، جو بعض اوقات 100 سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔ ان میں زیادہ تر پروازیں یورپ، مشرق وسطی، امریکہ اور کینیڈا جیسے طویل روٹس پر ہوتی ہیں، جو عام حالات میں پاکستانی فضائی حدود استعمال کر کے وقت اور ایندھن بچاتی تھیں۔تاہم فضائی حدود کی بندش کے بعد اب ان پروازوں کو متبادل راستوں جیسے کہ ایران، عمان یا بحیرہ عرب کے ذریعے طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔ اس تبدیلی کے باعث:ہر پرواز کے لیے 30 سے 90 منٹ اضافی وقت لگ رہا ہیایندھن کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے عملے کے اوقات کار اور ہوائی اڈوں پر پارکنگ فیس سمیت دیگر آپریشنل اخراجات بھی بڑھ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button