انٹرنیشنل

دنیا کی مشہور کمپنی نائیکی نئی مشکل میں پھنس گئی ،کمپنی کے خلاف نیا مقدمہ درج

نائیکی کمپنی پر ایک بڑا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے جس میں خریداروں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں نائیکی کے این ایف ٹی اور کرپٹو اثاثوں میں بھاری مالی نقصان ہوا

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک )بین الاقوامی مشہور نائیکی کمپنی پر ایک بڑا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے جس میں خریداروں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں نائیکی کے این ایف ٹی اور کرپٹو اثاثوں میں بھاری مالی نقصان ہوا۔یہ مقدمہ امریکی ریاست نیویارک کی مشرقی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا گیا ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ نائیکی نے اپنے این ایف ٹیز کی حفاظت اور قیمت کے بارے میں خریداروں کو گمراہ کیا۔مدعیین نے پانچ ملین ڈالر سے زائد ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ نائیکی نے این ایف ٹی خریداروں کے ساتھ دھوکہ کیا اور امریکی قوانین کے تحت ان اثاثوں کو صحیح طریقے سے رجسٹر نہیں کرایا۔

مقدمے کی قیادت آسٹریلوی شہری کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ نائیکی کے این ایف ٹی دراصل غیر رجسٹرڈ سیکیورٹیز تھے اور اگر وہ خطرات اور نائیکی کے آر ٹی ایف کے ٹی یونٹ کی بندش کے بارے میں جانتے تو یہ اثاثے کبھی نہ خریدتے۔

نائیکی، جس کا ہیڈکوارٹر اوریگون کے شہر بیورٹن میں ہے، نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ مدعیوں کے وکلا نے بھی تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ نائیکی نے دسمبر 2021 میں آر ٹی ایف کے ٹی کو ایک جدید ڈیجیٹل فیشن برانڈ کے طور پر خریدا تھا۔ مگر دسمبر 2024 میں نائیکی نے اس یونٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اس کی تخلیقی سوچ اب بیرونی منصوبوں میں جاری رہے گی۔

این ایف ٹی کی قانونی حیثیت اب بھی امریکہ میں غیر واضح ہے اور کئی مقدمات اس بارے میں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button