انٹرنیشنل
ہندو پنڈت مودی سرکار پر برس پڑے، بھارتی دعوؤں کا پول کھول دی
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا، ہندو پنڈت نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ہندو پنڈت نے کہا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں، اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہئیں۔
ہندو پنڈت نے کہا آپ(مودی سرکار) ایسے ہی کہتے رہے کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، کیا کر رہے ہو آپ؟ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں جس کی ناکامی ہے اسے پکڑو، کسی نہ کسی کی توہے۔