پاکستان

سمندر میں پاک بحریہ کا دبدبہ، بھارتی کرئیر کرافٹ میدان چھوڑ گیا

پاک بحریہ نے اینٹی-ایکسس/ایریا-ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کردیا

کراچی(کھوج نیوز) تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا۔آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔

آئی این ایس وکرانت 25 اپریل کو اچانک کاروار نیول بیس واپس پہنچ گیا، بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو آئی این ایس وکرانت کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا گیا۔پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔

23 اپریل کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق آئی این ایس وکرانت بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں کی جانب روانہ ہو رہا تھا۔تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، آئی این ایس وکرانت کاروار بندرگاہ پر دوبارہ لنگر انداز ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button