انٹرنیشنل
شام کا عالمی بینک کو 15ملین ڈالر کا قرض کون ادا کرے گا ؟دوبڑے ممالک نے بڑا اعلان کر دیا
سعودی عرب اور قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کا عالمی بینک کا قرض ادا کریں گے جو تقریبا 15 ملین ڈالر ہے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کا عالمی بینک کا قرض ادا کریں گے جو تقریبا 15 ملین ڈالر ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ شام کے واجب الادا قرض کو عالمی بینک کو ادا کریں گے۔
سعودی عرب اور قطر کی وزارت خزانہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، ہم شام کے عالمی بینک گروپ کے واجب الادا قرض کو ادا کرنے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، جو تقریبا 15 ملین ڈالر ہے۔
یہ فیصلہ شام کے مالی حالات میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے اور اس سے عالمی سطح پر دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام آ سکتا ہے۔