ٹیکنالوجی

شاپنگ کا نیا دور، چیٹ جی پی ٹی میں اب چیزیں تلاش کرنا ہوا آسان

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے اب صارفین آسانی سے اشیاء کوتلاش، ان کا موازنہ اور خریداری کر سکتے ہیں

کراچی(ٹیکنالوجی ڈیسک)اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے ا صارفین آسانی سے اشیاء کوتلاش، ان کا موازنہ اور خریداری کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر پیر 28 اپریل کو X سابقہ ٹوئٹر پر ایک اعلان کے ذریعے سامنے آیا۔

نئے فیچرز میں پراڈکٹس کی بہتر تفصیلات، قیمتوں، ریویوز اور خریداری کے براہ راست لنکس شامل ہیں۔ اوپن اے آئی نے واضح کیا ہے کہ ان لسٹنگز کا انتخاب خود مختار ہے اور یہ اشتہارات نہیں ہیں۔یہ سہولت مرحلہ وار سب صارفین کے لیے جاری کی جا رہی ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائے گی۔ یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی کے فری، پلس، پرو اور بغیر لاگ ان صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

کمپنی نے سرچ کے شعبے میں بھی بہتری کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صرف ایک ہفتے میں چیٹ جی پی ٹی پر ایک ارب سے زائد ویب سرچز ہو چکی ہیں۔ اب صارفین واٹس ایپ کے ذریعے بھی چیٹ جی پی ٹی کو پیغام بھیج کر فوری جواب، لائیو اسپورٹس اسکورز اور دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، چیٹ جی پی ٹی اب سرچ تجاویز، آٹو کمپلیٹ اور ایک سے زائد حوالہ جات بھی فراہم کرتا ہے تاکہ معلومات شفاف اور قابل اعتبار ہوں۔یہ نیا قدم نہ صرف صارفین کے لیے آن لائن شاپنگ کو آسان بنا رہا ہے بلکہ ای کامرس کی دنیا میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ اس دوڑ میں گوگل اور پرپلیکسی جیسے ادارے بھی شامل ہیں جو پہلے ہی AI شاپنگ اسسٹنٹ متعارف کرا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button