انٹرنیشنل

چین میں آتشزدگی، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آگ لگنے کا واقعہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر میں واقع ایک ریسٹورنگ میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ریسٹورنٹ میں آگ 12 بج کر 25 منٹ پر لگی اور 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 22 افراد آگ کے باعث ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے زخمیوں کو علاج کے لیے ہر ممکن سہولیات دینے اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button