واہگہ بارڈر سے کتنے مسافر بھارت روانہ ہوئے اور کتنے پاکستانی لاہور پہنچے
پاک بھارت کشیدگی کے بعد شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری 'مزید 315 بھارتی شہری واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جبکہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور سے واہگہ بارڈر سے کتنے مسافر بھارت روانہ ہوئے اور کتنے پاکستانی لاہور پہنچے اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہورسے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ ہوگئے اور بھارت سے 201 پاکستانی لاہورپہنچ گئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جب کہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔
حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹا پیدا ہوا تاہم پاکستانی شہریت ہونے کے باعث اسے زبردستی واپس بھیج دیا گیا اور اب ان کا4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے۔ دوسری خاتون نے بھی بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھارت گئی تھیں جہاں ان کے 4 بچے پیدا ہوئے مگر پاکستانی شہریت ہونے کے باعث اسے بھی زبردستی بے دخل کردیا گیا۔



