پاکستان

پاک بھارت کشیدگی بڑھنے پر تمام پروازیں منسوخ

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث قومی ایئرلائن (PIA) نے آج گلگت اور سکردو کے لیے اپنی تمام دس پروازیں منسوخ

گلگت(کھوج نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث قومی ایئرلائن (PIA) نے آج گلگت اور سکردو کے لیے اپنی تمام دس پروازیں منسوخ کر دیں۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

پروازوں کے شیڈول کے مطابق، کراچی اور لاہور سے سکردو جانے والی دو دو پروازیں(فلائٹ نمبر 454منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے سکردو جانے والی مزید دو پروازیں بھی اڑان نہ بھر سکیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے گلگت کی چار پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، ایک نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے سکردو جانے والی دو پروازوں کی روانگی بھی غیر یقینی ہے۔

ایئرپورٹ حکام نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے یہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button