سوشل ایشوز

ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی ہدایت پر سبزہ زار سکیم اور علامہ اقبال ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) نے تجاوزات کے خلاف شہر میں کمر کس لی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی ہدایت پر سبزہ زار سکیم اور علامہ اقبال ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار سکیم کے این بلاک سمیت 15 مختلف بلاکوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے فٹ پاتھ، گلیوں اور مین شاہراہوں پر قائم تجاوزات، شیڈز اور تھڑوں کو بلڈوز کر دیا۔ آپریشن کی براہِ راست نگرانی ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ مدثر احمد شاہ کر رہے ہیں۔

ادھر علامہ اقبال ٹاؤن کے نیلم بلاک اور خیبر بلاک سمیت 11 بلاکوں میں بھی ایل ڈی اے ٹیموں نے بھرپور کارروائی کی، جہاں رہائشی علاقوں کے باہر بنائی گئی غیرقانونی تعمیرات، پارکنگ شیڈز اور دیگر پختہ ڈھانچے زمین بوس کر دیے گئے۔ اس آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر مجتبی عرفات کر رہے ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں کے باہر بنائی گئی تجاوزات از خود ختم کر دیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے سکیموں میں صرف گرین بیلٹ اور پارکنگ کو روڈ لیول پر رکھنے کی اجازت ہے، جبکہ پختہ سٹرکچرز، تھڑے یا شیڈز تعمیر کرنا قانونا ممنوع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button