سوشل ایشوز

لاہور میں گراں فروشوں کی شامت آ گئی ،درجنوں دکانداروں کو وارننگز جاری

لاہور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر ایک دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ چھ گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پندرہ دکانداروں کو سخت وارننگز بھی جاری کی گئیں کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور گرفتاری یقینی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی کڑی نگرانی کے باعث مارکیٹ میں آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 16 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہیں، جبکہ سیب، کیلا، امرود اور دیگر چھ پھلوں کی قیمتیں بھی کنٹرول میں رہیں۔

ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کہیں پرائس لسٹ کی خلاف ورزی یا گراں فروشی نظر آئے تو فوری طور پر کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر شکایت درج کرائیں۔ ڈپٹی کمشنر سے براہ راست رابطے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی دستیاب ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گراں فروشی کے خلاف یہ مہم مزید تیز کی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button