پہلگام حملہ ،امریکی نائب صدر کا بھارت کے لیے اہم پیغام
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت پہلگام معاملے پر ایسے ردعمل سے گریز کرے گا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت پہلگام معاملے پر ایسے ردعمل سے گریز کرے گا جس سے خطے میں کوئی تنازع پیدا ہونے کا امکان ہو۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اس واقعے پر ایسا ردعمل نہیں دے گا جو پورے خطے کو کشیدگی کی لپیٹ میں لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تعاون پر تیار ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن قائم رہے۔ پہلگام واقعے کا جواب احتیاط اور دانشمندی سے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور وہ بھارت کے ساتھ مل کر تحقیقات میں تعاون کرے گا۔