پاکستان

وزیر اعلی پنجاب سے نیدرلینڈ کی سفیر کی اہم ملاقات

وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے پاکستان میں تعینات نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس نے لاہور میں اہم ملاقات کی

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے پاکستان میں تعینات نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس نے لاہور میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کو اس وقت مزید اہمیت حاصل ہوئی جب اس میں عالمی شہرت یافتہ ڈچ ہاکی لیجنڈ فلورِس یان بوویلینڈر اور پاکستانی نژاد ڈچ فٹبالر کائنات بخاری بھی شریک ہوئیں۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے تعلقات تاریخی اور دیرینہ ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے اور مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اور مستقبل میں معاشی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

مریم نواز نے فلورِس یان بوویلینڈر کی پاکستان آمد کو ہاکی کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کی لاہور میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ موجودگی قومی کھیل کو نئی توانائی دے گی۔ انہوں نے کائنات بخاری کو نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا اور کہا کہ بطور پہلی خاتون وزیراعلی، میری اولین ترجیح خواتین کی شمولیت اور قیادت کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت حکومت کھیلوں کی سہولیات کو ضلعی، تحصیل اور دیہی سطح پر فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button