پاکستان
پاک ، بھارت کشیدگی، صدر سلامتی کونسل نے بڑا بیان داغ دیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا سکتاہے، اجلاس دونوں ممالک کیدرمیان کشیدگی میں کمی لانے میں مددگار ہو سکتاہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو این سکیورٹی کونسل کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا سکتاہے، اجلاس دونوں ممالک کیدرمیان کشیدگی میں کمی لانے میں مددگار ہو سکتاہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنا بڑھ گیا ہے۔