سوشل ایشوز
کروڑوں مالیت کے گدھوں کی کھالیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں گدھوں کی 14 ہزار کلوگرام وزنی کھالی چین بھیجی جا رہی تھی اور انہیں بحری جہاز پر لوڈ کرنے کی اجازت بھی مل چکی تھی: ترجمان محکمہ کسٹم

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں پاکستان کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کے گدھوں کی کھالیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بھی دی ہے یہ ایک بڑی کارروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں گدھوں کی 14 ہزار کلوگرام وزنی کھالی چین بھیجی جا رہی تھی اور انہیں بحری جہاز پر لوڈ کرنے کی اجازت بھی مل چکی تھی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کسٹمز انفورسمنٹ کے شعبے نے لوڈنگ سے قبل تفصیلی جانچ کی تو اسے ممنوعہ کھالوں کا علم ہوا۔