سوشل ایشوز
ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا آپریشن جاری
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا گیا ۔ایل ڈی اے ٹیموں کا علامہ اقبال ٹاؤن کے نیلم بلاک میں آپریشن کیا،آپریشن میں بلاک سے شیڈز، تھڑے، ریمپس اور دیگر تجاوزات مسمار کی گئیں۔اس کے علاوہ ایل ڈی اے ٹیموں کا سبزہ زار سکیم کے این اور ایم بلاک میں بھی آپریشن بھی کیا گیا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن میں 12 جبکہ سبزہ زار کے 15 بلاکوں میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیمیں مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلیوں میں بھی تجاوزات مسمار کر رہی ہیں۔سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشنز کی نگرانی ایڈیشنل ڈی جی یوپی اور ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر کر رہے ہیں۔