ٹیکنالوجی

دنیا میں ایک نیا سمندربننے کا آغاز ، سائنسدانوں کی حیران کن پیش گوئی

زمین کی گہرائیوں میں جاری تبدیلیاں مستقبل میں دنیا کا نقشہ بدل سکتی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی افریقہ میں ایک نیا سمندر بننے کے آثار واضح ہو چکے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) زمین کی گہرائیوں میں جاری تبدیلیاں مستقبل میں دنیا کا نقشہ بدل سکتی ہیں۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ شمالی افریقہ میں ایک نیا سمندر بننے کے آثار واضح ہو چکے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے سائنسدانوں کے مطابق ایتھوپیا، جبوتی اور اریٹیریا کا علاقہ بقیہ افریقہ سے آہستہ آہستہ الگ ہو رہا ہے اور ایک دن ایسا آ سکتا ہے جب یہاں نیا سمندر وجود میں آ جائے گا۔

یہ عمل مشرقی افریقی ریفٹ سسٹم میں ہو رہا ہے جہاں سومالیائی پلیٹ، نوبین پلیٹ سے دور ہو رہی ہے، اور دونوں پلیٹس طشتری پلیٹ سے بھی الگ ہو رہی ہیں۔ یہ تبدیلی زمین کے اندر موجود لاوے کی حرکت سے ہو رہی ہے جو زمین کو چیر کر پلیٹوں کو دھکیل رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق بعض مقامات پر یہ زمین ہر سال 0.3 انچ تک کھل رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ عمل اسی رفتار سے جاری رہا تو اگلے 10 لاکھ سے 2 کروڑ سال میں ایک نیا سمندر بن سکتا ہے جو بحر ہند سے جڑ جائے گا اور افریقی براعظم کا یہ حصہ مکمل طور پر الگ ہو جائے گا۔

پلیٹ ٹیکٹونکس زمین پر پہاڑوں، آتش فشاں، وادیوں اور زلزلوں کا باعث بنتے ہیں۔ افریقہ میں اس وقت زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو اسی عمل کا نتیجہ ہے۔

آخری بار 2021 میں نیشنل جیوگرافک سوسائٹی نے ایک نئے سمندر یعنی سدرن اوشن کو تسلیم کیا تھا، جو انٹارکٹکا کے اردگرد واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button