جرائم کی شرح میں نمایاں کمی،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس کو شاباش

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور میں جرائم میں نمایاں کمی پر پولیس کی کارکردگی ک سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اور پولیس کی مثر حکمت عملی اور بہترین ٹیم ورک نے لاہور کو محفوظ ترین شہروں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔
وزیراعلی سے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور دیگر اعلی افسران نے ملاقات کی، جس میں کرائم ریٹنگ، حکمت عملی اور سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ کرائم انڈیکس میں کمی پولیس کی محنت اور جدید طرزِ حکمرانی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاہور پولیس کی کارکردگی کی بنیاد پر شہر کو لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ قرار دیا جانا ایک بڑا اعزاز ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ رینکنگ اور کے پی آئی سسٹم متعارف کرانے سے پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، جبکہ فوری فیڈ بیک، جدید ٹیکنالوجی اور مثر مانیٹرنگ سے پولیسنگ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کے چیلنجز کے باوجود جرائم میں کمی ایک بہترین مثال ہے کہ ٹیم ورک اور حکمت عملی کس طرح نتائج دے سکتی ہے۔
وزیراعلی نے سی ٹی ڈی کو فعال کرنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس سے مکمل تعاون کریں۔