سوشل ایشوز
ملک میں سونے کی قیمت میں یکدم حیران کن اضافہ ،شہری پریشان
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 7 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا

کراچی (کھوج نیوز )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 7 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر فی اونس ہے۔
جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید سے باہر ہوتا جا رہا ہے