انٹرنیشنل

امریکہ اور اسرائیل کا یمن پر حملہ،اہم بندرگاہ پر بمباری

یمن میں حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے یمن کی اہم بندرگاہ الحدیدہ کو چھ میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے یمن کی اہم بندرگاہ الحدیدہ کو چھ میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے پیر کے روز اس وقت کیے گئے جب چند گھنٹے پہلے صنعا پر بھی امریکی فضائی حملے کی اطلاع ملی اور ایک دن بعد جب حوثیوں نے اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے پر میزائل داغا۔

میڈیا کے مطابق امریکی و اسرائیلی جارحیت نے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ اور باجل ضلع کو نشانہ بنایا۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے واقعی یمن پر حملہ کیا ہے۔

حوثی نیوز ایجنسی نے بھی دعوی کیا کہ امریکی حملے میں صنعا شہر اور ہوائی اڈے کی سڑک کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 16 افراد زخمی ہوئے۔ مزید تین حملے صنعا اور سات شمالی علاقے الجوف میں بھی کیے گئے ہیں۔

یہ سب حملے اس وقت سامنے آئے جب اتوار کو حوثیوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے اسرائیل کے مرکزی بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل داغا، جس سے پارکنگ کے قریب زمین میں بڑا گڑھا بن گیا اور چھ افراد زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد پروازیں وقتی طور پر روک دی گئیں، لیکن بعد میں بحال کر دی گئیں۔

حوثیوں نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیلی ایئرپورٹس کو بار بار نشانہ بنا کر فضائی ناکہ بندی لگانے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button