آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ جاری ،پاکستان کو تینوں فارمیٹس میں زبردست دھچکا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مردوں کی سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں دنیا بھر کی ٹیموں کی پوزیشنز میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے مردوں کی سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں دنیا بھر کی ٹیموں کی پوزیشنز میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ پاکستان کو تینوں فارمیٹس میں دھچکا لگا ہے، جبکہ بھارت اور آسٹریلیا نے اپنی بالادستی برقرار رکھی ہے۔ سری لنکا نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ:
آسٹریلیا نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، اگرچہ ان کے پوائنٹس 128 سے کم ہوکر 126 ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ تین میں سے چار سیریز جیت کر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
آسٹریلیا: 126 پوائنٹس پہلی پوزیشن
انگلینڈ: 113 پوائنٹس دوسری پوزیشن
جنوبی افریقہ: 111 پوائنٹس تیسرے نمبر پر
بھارت: 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر
جب کہ پاکستان ساتویں نمبر پر

ون ڈے رینکنگ:
چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے کے بعد بھارت نے اپنی ون ڈے رینکنگ مزید مضبوط کر لی ہے۔ سری لنکا نے بھارت اور آسٹریلیا کو سیریز میں ہرا کر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
بھارت: 124 پوائنٹس پہلا نمبر
نیوزی لینڈ: دوسرا نمبر
آسٹریلیا: تیسرا نمبر
سری لنکا: چوتھا نمبر
پاکستان: پانچویں پوزیشن پر آ گیا

ٹی 20 رینکنگ:
ٹی 20 میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر ہے، مگر آسٹریلیا اب صرف نو پوائنٹس پیچھے ہے۔ اس سال پہلی بار 100 ٹیمیں اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔
بھارت: پہلے نمبر پر
آسٹریلیا: دوسرے نمبر پر
انگلینڈ: تیسرے نمبر پر
سری لنکا: ساتویں نمبر پر آ گیا
پاکستان: حالیہ خراب کارکردگی کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر

کینیڈا، بہاماس اور اسٹونیا نے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے تاریخی بہتری حاصل کی ہے۔