پاکستان

عوام کے لیے خوشخبری ،وزیر اعلی پنجاب کا عوامی سہولت کے لیے نئے منصوبے کی منظوری

پنجاب حکومت نے 1100 الیکٹرک ٹیکسیوں اور سولر پاورڈ چارجنگ اسٹیشنز پر مشتمل ای-ٹیکسی منصوبے کی منظوری دے دی ہے

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب حکومت نے ماحولیاتی بہتری کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے 1100 الیکٹرک ٹیکسیوں اور سولر پاورڈ چارجنگ اسٹیشنز پر مشتمل ای-ٹیکسی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اس منصوبے سمیت ماس ٹرانزٹ سسٹمز پر بریفنگ دی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ پائلٹ فیز کے تحت شروع کیا جائے گا جس میں حکومت سبسڈی بھی فراہم کرے گی۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ چارجنگ اسٹیشنز پیٹرول پمپس کے ساتھ لگانے کی تجویز پر عملدرآمد کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور میں جِناح ٹرمینل سے ہربنس پورہ تک یلو لائن میٹرو منصوبے پر بھی فوری کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گوجرانوالہ کے لیے نئی ماس ٹرانزٹ روٹس کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے تاکہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button