پاکستان

بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نا آیا ،اسرائیل سے گٹھ جوڑ بے نقاب

لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہے کہ گزشتہ شب بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی، پاک فوج نے 12 بھارتی ہیروپ ڈرونز مار گرائے ہیں

راولپنڈی (کھوج نیوز)بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نا آیا ،اسرائیل سے گٹھ جوڑ بے نقاب ،رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہے کہ گزشتہ شب بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی، پاک فوج نے 12 بھارتی ہیروپ ڈرونز مار گرائے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز مختلف شہروں میں ہیروپ ڈرونز بھیجے۔ بھارت نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کی جس کے جواب میں پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرونز گرائے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سندھ کے علاقے میانو میں ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ڈرونز گجرانوالہ، چکوال، بہاولپور، اٹک اور کراچی کے قریب میں بھیجے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے اور پاک فوج انہیں تباہ کررہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا عالمی برادری دیکھ رہی ہے کہ انڈیا نہ صرف اس خطے کو بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، پاکستان ہر قسم کی جارحیت کرنے والوں کو عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس صورتحال میں ہر پیش رفت آگاہ رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button