پاکستان
پاک بھارت کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ،وزیر دفاع کا انتباہ
پاکستان کشیدگی میں کمی چاہتا ہے، لیکن بھارت کی طرف سے ڈرون حملوں اور جنگی طیاروں کی دراندازی جیسے اقدامات سے صورتحال خراب ہو رہی ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد (کھوج نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی چاہتا ہے، لیکن بھارت کی طرف سے ڈرون حملوں اور 78 مرتبہ جنگی طیاروں کی دراندازی جیسے اقدامات سے صورتحال خراب ہو رہی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستانی افواج نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، تاہم بھارتی جانی نقصان کی درست تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں جاری ہیں۔
خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحدی کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر پیشکش کی کہ بھارت اگر چاہے تو دہشت گردی کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔