غزہ میں قحط کا خطرہ برقرار، پوری آبادی شدید بھوک کا شکار، عالمی الرٹ جاری
اسرائیلی محاصرے کا شکار فلسطینی علاقے غزہ میں قحط کا خطرہ بدستور شدت اختیار کرتا جا رہا ہے

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی محاصرے کا شکار فلسطینی علاقے غزہ میں قحط کا خطرہ بدستور شدت اختیار کرتا ج رہا ہے۔ عالمی سطح پر بھوک کی نگرانی کرنے والے ادارے انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفکیشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔
میڈیاکے مطابق، آئی پی سی کی رپورٹ نے یکم اپریل سے 10 مئی تک کے حالات کا تجزیہ کیا اور ستمبر کے آخر تک کی صورتحال کا اندازہ لگایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، غزہ میں 19 لاکھ 50 ہزار افراد یعنی کل آبادی کا 93 فیصد حصہ شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے، جن میں سے 2 لاکھ 44 ہزار افراد انتہائی خطرناک اور "تباہ کن” درجے کی بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ صورتحال اسرائیلی ناکہ بندی اور جاری جنگ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے، جس نے امدادی سامان کی فراہمی کو تقریبا ناممکن بنا دیا ہے۔ عالمی اداروں نے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔