پاکستان

نوازشریف کو بڑا جھٹکا، حسن نواز ”ارب پتی” سے ”ککھ پتی” بن گئے

نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کی برطانیہ میں موجود 7 کمپنی کو تحلیل کردیا گیا، وہ برطانیہ میں 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے کیونکہ وہ ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیئے جا چکے تھے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ ان کے صاحبزادہ حسن نواز اچانک ”ارب پتی” سے ککھ پتی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کی برطانیہ میں موجود ساتوں کمپنیاں تحلیل کردی گئیں، حسن نواز کی برطانیہ میں موجود 7 کمپنی کو تحلیل کردیا گیا، وہ برطانیہ میں 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جاچکا ہے جبکہ 5.2 ملین پاونڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ حسن نواز کی 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوگی ان کی چار کمپنیاں 3 دسمبر 2024 اور ایک کمپنی 2016 میں تحلیل ہوئی تھی۔ حسن نواز کی 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوگی ان کی چار کمپنیاں 3 دسمبر 2024 اور ایک کمپنی 2016 میں تحلیل ہوئی تھی۔حسن نواز کو اپریل 2024 میں بینک کرپٹ قرار دیا گیا تھا اب ان کی سب سے بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ کو بھی تحلیل کردیا گیا جس کا 20 مئی سے اطلاق ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button