پاکستان کی امریکا کو حیران کن پیشکش، بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی
پاکستان نے تجویز دی ہے کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تجارتی شعبوں پر زیرو ٹیرف کے تحت دوطرفہ معاہدہ کریں تاکہ دوطرفہ تجارت کو وسعت دی جاسکے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے امریکا کو حیران کن پیش کر دی ہے ، ٹرمپ کو کیا پیشکش کی گئی اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امریکا کو بغیر کسی تجارتی ٹیرف کے دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے تجویز دی ہے کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تجارتی شعبوں پر زیرو ٹیرف کے تحت دوطرفہ معاہدہ کریں تاکہ دوطرفہ تجارت کو وسعت دی جاسکے۔ یہ اہم پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ کافی زیادہ تجارت کریں گے۔